Imran khan Riaz has been Picked up
گزشتہ شب معروف پاکستانی صحافی عمران ریاض خان کو ایک بار پھر غیر قانونی طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔
پہلے بھی عمران ریاض خان کو کئی مہینوں تک ناجائز، آمرانہ، فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی اور حراستی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
عمران ریاض خان کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو حکومت کے مظالم اور غیر قانونی، غیر آئینی سرگرمیوں اور عوام پر زبردستی مسلط نااہل لوگوں کی نااہلی پرمسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات اور ان میں کی گئی بدتریں دھاندلی پر بھئ عمران ریاض خان اپنی آواز استعمال کر رہے تھے، جس نے عمران خان کی پی ٹی آئی کے دو تہائی اکثریتی مینڈیٹ کو چرایا۔
اس سے پہلے ہم نے ایسا صریح فاشزم نہیں دیکھا، جس میں مین سٹریم میڈیا کی ہنگامہ آرائی، صحافیوں کے اغوا اور تشدد، ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں، انٹرنیٹ کی بندش، سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی جبری گمشدگی اور عالمی معیار کے تحقیقاتی صحافی ارشد شریف کا قتل اور سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور خواتین کو بھی جبر، ظلم اور فسطائیت کا سامنا کرنا پڑا۔۔