Story of Russian President Vladimir Putin Birth.

Story of Vladimir Putin Birth.


 ایک طاقتور شخص کی معجزاتی پیدائش
دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے کچھ ہفتوں کے بعد ایک سپاہی کچھ دنوں کی چھٹی حاصل کرتے ہی جب وہ اپنی رہائش گاہ پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک ٹرک بہت سی لاشوں کو لے کر قبرستان کی طرف جا رہا ہے۔ کسی سے پوچھنے پر اسے معلوم ہوا کہ دشمن نے اس علاقے پر بمباری کی تھی اور یہ سب لاشیں اس کے اپنے اہل علاقے کی ہیں۔


لہٰذا وہ اپنے ہم وطنوں کی لاشوں پر ایک آخری نظر ڈالنے ہی والا تھا، جب اس نے دیکھا کہ لاشوں کے درمیان ایک جوتا ہے جو اس کی بیوی کے جوتوں کی طرح کا دکھتا ہے، یہ دیکھتے ہی وہ تیزی سے اپنے گھر کی طرف بھاگتا ہے اور گھر پہنچنے پر اسے پتا چلتا ہے کہ اس کا گھر تباہ ہو چکا ہے۔ اس بڑے صدمے کے بعد وہ ٹرک پر چڑھ کر لاشیں ٹٹولنا شروع کر دیتا ہے اور ساتھ ہی اسے اپنی بیوی کی لاش مل جاتی ہے جسے وہ اپنے قبضے میں لے لیتا ہے۔


وہ فیصلہ کرتا ہے کہ اپنی بیوی کی لاش کو اجتماعی قبرستان میں نہیں دفنایا جائے گا اور خصوصی تقریب اور احترام کے ساتھ دفن کیا جائے گا، لیکن اچانک اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی بیوی کی لاش ابھی سانس لے رہی ہے۔


وہ اسے ہسپتال لے جاتا ہے اور وہ عورت بچ جاتی ہے۔
اس معجزے کے کئی سال بعد وہ عورت ایک بچے کو جنم دیتی ہے۔
قدرت کے کھیل دیکھیں ایک عورت جسے زندہ دفن کیا جانا تھا وہ ایسے بچے کو جنم دیتی ہے جس کا ڈنکا پوری دنیا میں بجتا ہے۔


یہ پیدا ہونے والا بچہ کوئی اور نہیں روس کا موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن ہے۔
قدرت کے اپنے کھیل ہیں کبھی وہ فرعون کے گھر موسیٰ کی پرورش کرتا ہے اور کبھی ایک مردہ سمجھی جانے والی عورت کے ہاں اتنی طاقت کے حامل شخص کی پیدائش کرواتا ہے۔
Nazeer Domki

Previous Post Next Post